Ad

Monday, 9 January 2017

آسٹریلوی کپتان کا قومی ٹیم بارے ایسا بیان کہ شائقین آگ بگولہ


اسلام آباد (ڈیلی آزاد مانیٹرنگ ڈیسک) سابق آسٹریلوی کپتان ای این چیپل پاکستانی ٹیم پر خاصی تنقید کر چکے ہیںان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں میچ جیتنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ،ان کی فیلڈنگ ، باولنگ ، بیٹنگ سے اندازہ ہو گیا تھا کہ یہ لوگ سیریز میں ایک میچ بھی نہیں جیت سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کی ایسی ہی پرفارمینس رہی تو ہم پاکستان کو آئندہ دعوت نہیں دیں گے ۔ اس سے پہلے انہوں نے مصباح الحق پر بھی کافی تنقید کی تھی ، اور ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کو اب

پاکستا ن کرکٹ ٹیم سے نکال دینا چاہئے ۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں خاصی مشکلات کا شکار ہے ۔ آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی گذشتہ سیریز میں آسٹریلین ٹیم نے پاکستان کو مکمل آئوٹ کلاس کر دیا تھا ۔ اور سیریز میں کلین سویپ کیا تھا ۔

No comments:

Post a Comment